وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے جہاں وہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے . سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ان کے ساتھ اعلیٰ حکام کا وفد بھی موجود ہے .

بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا چینی حکام کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا .
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران تجارت، معیشت، دیگر شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے . شہباز شریف چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں .
کمیونسٹ پارٹی چین کی بیسویں نیشنل کانگریس کے تاریخی انعقاد اور صدر شی جن پنگ کے تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف چین کا دورہ کرنے والے اولین رہنماؤں میں شامل ہیں . اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے . شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں