گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ پانچویں روز آج گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گا . گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا .
پہلوانوں کے شہر گوجرنوالہ میں عمران خان کے خلاف بینر آویزاں کردیے گئے،"گھڑی چور"اور "عمران خان نامنظور "اہلیان گوجرنوالہ pic.twitter.com/PqBA81CbX7
— Tayyab Shehzad ☼ (@tayyabshehzad14) November 1, 2022
شہر گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بینرز لگا دیے گئے ہیں . عمران خان کے خلاف لگائے بینرز پر ’گھڑی چور‘ اور ’توشہ خانہ چور نامنظور‘ جیسے نعرے درج ہیں .
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اِن بینرز کو ہٹائے جانے کا سلسلہ جاری ہے .
New schedule of historic Haqeeqi Azadi March! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/MozUJuW9U3
— PTI (@PTIofficial) November 1, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے .