اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 220.80روپے سے بڑھ کر221.25روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 227روپے سے گھٹ کر226.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں3روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 230.30روپے سے بڑھ کر233.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3.10روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 266.60روپے سے بڑھ کر269.70روپے پر جا پہنچی ۔دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میںاضافہ ہوگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت1100روپے کے اضافے سے1لاکھ51ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح 944روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ29ہزار544روپے پر جا پہنچی جبکہ13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1653ڈالر ہو گیا

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago