عمران خان کے لانگ مارچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022
سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔
According to new schedule of Haqeeqi Azadi March , we will be in Rawalpindi on 10th November, while on 11th convoys from every part of Pakistan will reach Islamabad. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/sPMlssLxI2
— PTI (@PTIofficial) November 2, 2022
اسد عمر کے ٹوئٹ کے مطابق 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
New schedule of historic Haqeeqi Azadi March! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/MozUJuW9U3
— PTI (@PTIofficial) November 1, 2022
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا۔