عمران خان کے لانگ مارچ کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے . پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے .


سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے .


اسد عمر کے ٹوئٹ کے مطابق 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے .


واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے . یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں