کراچی: شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لوٹ کر فرار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کو لوٹ کر فرار ہو گئی، خاتون کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ نے کاظم سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نےحق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیے، دیگر شادیوں کے انکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔
مقدمے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولہ سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی، ملزمہ فاطمہ نے مدعی کاظم سے نکاح پر نکاح کیا ہے۔مدعی کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ فاطمہ کے خلاف مقدمہ شوہر نے درج کرایا ہے، ملزمہ کے خلاف مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈکیتی کے الزام میں بھی گرفتار ہو چکی ہے، ضمانت پر ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ پر پہلے شوہر کے ماموں کو ساتھیوں کے ہمراہ لوٹنے کا الزام ہے، ملزمہ کے خلاف پہلے شوہر نے تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔