ہم آپ کو تھکا تھکا کر ماریں گے، فواد چوہدری

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کس دن اسلام آباد پہنچیں گے، تاریخ دیں گے اور تاریخ بدلیں گے، ہم آپ کوتھکا تھکا کر ماریں گے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مظاہروں سے زیادہ بڑے مظاہرے لندن میں ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تحریک احتساب کی تحریک ہے، ملک کا نظام درست کرنے کی تحریک ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بینرز لگوانے پر خرم دستگیر کو گرفتار کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی ہماری تمام نشستوں پر استعفے قبول کریں اورالیکشن کروائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگلی 120 نشستوں پر بھی امیدوار عمران خان ہوں گے، مریم نواز پر اب پابندی نہیں وہ الیکشن لڑ لیں ان کو اپنی مقبولیت کا پتا چل جائے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اہل کار ہی ہماری حقیقی آزادی کا ہراول دستہ ہے۔