بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے منگنی کرلی

پیرس (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے اپنے دوست اور بزنس پارٹنر سے پیرس میں منگنی کرلی۔ہنسیکا موٹوانی نے اپنی منگنی سے متعلق تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے پیغام بھی جاری کیا۔
31 سالہ اداکارہ نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے اپنے دوست کے ساتھ منگنی کی، انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ابھی اور ہمیشہ کے لیے۔اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنسیکا موٹوانی 4 دسمبر کو راجستھان میں شادی کریں گی۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔