اشتعال انگیز تقریرکیسز؛ فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، عامر خان سمیت 6 ملزمان بری

کراچی(قدرت روزنامہ) عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں . کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا .


عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو بری کردیا . ملزمان میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصورسمیت دیگر شامل ہیں .
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں مقدمات درج تھے . ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کا الزام تھا .

. .

متعلقہ خبریں