شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹیزر جاری

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔بالی ووڈ پر 3 دہائیوں سے راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان نے اپنی 57ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو نئی فلم ’پٹھان‘کے ٹیزر کا تحفہ دے دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹیزرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی کُرسی کی پیٹی باندھ لیجیے‘ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہوگی اور اسے تامل، تیلوگو اور ہندی زبان میں نشر کیا جائے گا۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں شاہ رُخ خان کے ساتھ بالی ووڈ کی ملکہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)


واضح رہے کہ پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by John Abraham (@thejohnabraham)