کرپشن میں لتھڑے افراد کی پاکستان پر حکومت ہے: مسرت جمشید چیمہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ کرپشن میں لتھڑے افراد نے پاکستان پر حکومت قائم کر رکھی ہے۔یہ بات ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی و حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے لانگ مارچ سے متعلق لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ہر جماعت قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ قومی بیانیہ ہے، قوم غلامی سے مکمل نجات اور حقیقی آزادی چاہتی ہے۔