ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھرنی شروع کی ہے . آج صبح سے کاروبار کے آغاز میں ڈالر مہنگا ہو گیا .


انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے . گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 221 روپے 43 پیسے کا تھا .
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس211 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42156 پر آ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں