ارشد شریف نے موت سے5 روز قبل اہلیہ کو کیا ویڈیو پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ارشد شریف نے موت سے 5 روز قبل اپنی اہلیہ جویریہ صدیقی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی۔ ارشد شریف کی اہلیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ارشد شریف نے مجھے 18 اکتوبر کو بھیجی تھی‘۔
اس معنی خیز ویڈیو میں ایک لڑکے کو ٹیڈی بیئر سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ’اگر کبھی ایسا دن آئے کہ ہم دونوں ساتھ نہ رہیں تو تمہیں ایک بات لازمی یاد رکھنی ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by javeria siddique (@javeriajas)


لڑکے کی اس بات پر ٹیڈی پوچھتا ہے کہ’اور وہ کیا بات ہے جو یاد رکھنی ہے؟‘جس پر لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ’جتنا تم خود کو سمجھتے ہو اس سے بھی زیادہ بہادر ہو، جتنا تم نظر آتے ہو اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہو اور جتنا تم سوچتے ہو اس سے بھی زیادہ ذہین ہو‘۔
لڑکے نے مزید کہا کہ ’لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کبھی الگ ہو بھی جائیں تو بھی میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا‘۔واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا۔