بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہو گا، صدر عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ اورانھوں نے 23 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔صدرعارف علوی نے خطاب میں کہا کہ کورس کے شرکاء خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں۔