محکمہ موسمیات نے سردیوں کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں موسم سرما کی پہلی بارش 4 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری بھی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 نومبر کی رات سے 7 نومبر تک سندھ سمیت بلوچستان اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری کم ہونے اور جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہونے کا امکان ہے۔
جمعرات کے روزموسم کی صورتحال:
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم چترال اور گرد ونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔