زمبابوے نے بھارت کو ہرا دیا تو۔۔۔ پاکستانی اداکارہ نے کیا اعلان کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے کہا ہے کہ اگر زمبابوے کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرادے تو وہ زمبابوین لڑکے سے شادی کریں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بخار آج کل ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کے سر پر چڑھا ہوا ہے۔ایسے میں پاکستانی ٹی وی اداکارہ سحر شنواری نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔


یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سحر شنواری اس طرح کسی سے شادی کرنے کا اعلان کر رہی ہوں ، اس سے قبل 2019 میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جیمز نیشم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر کیوی کرکٹر نے بھی اتنا ہی دلچسپ اور مبہم جواب دیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت اور زمبابوے کی ٹیم 6 نومبر کو آمنے سامنے ہو گی۔گزشتہ روز بھارت بمقابلہ بنگلا دیش کے میچ کے دوران بھی سحر شنواری سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں اور بھارت کے ہارنے سے متعلق ٹوئٹس کر رہی تھیں۔


گزشتہ روز بھارت بمقابلہ بنگلا دیش کے میچ کے دوران بھی سحر شنواری سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں اور بھارت کے ہارنے سے متعلق ٹوئٹس کر رہی تھیں۔