اداکارہ مایا علی بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔مایا علی کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عرب فیسٹیول ایوارڈز کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔
View this post on Instagram
عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز (DIAFA) کی تقریب 4 نومبر کو دبئی کے کریک ہاربر مرینا کلب میں منعقد کی جائے گی۔
سالانہ ایوارڈز کی اس تقریب میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2020میں سجل علی کو انٹرنیشنل آئیکون جبکہ 2019 میں پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔