اداکارہ مایا علی بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا . مایا علی کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے عرب فیسٹیول ایوارڈز کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے .


ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز ’DIAFA‘ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIAFA (@diafaofficial)


عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز (DIAFA) کی تقریب 4 نومبر کو دبئی کے کریک ہاربر مرینا کلب میں منعقد کی جائے گی .
سالانہ ایوارڈز کی اس تقریب میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے . یاد رہے کہ اس سے قبل 2020میں سجل علی کو انٹرنیشنل آئیکون جبکہ 2019 میں پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں