8 سالوں سے ہماری میچ فیس نہیں بڑھی، بسمہ معروف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری میچ فیس بڑھے، 8 سالوں سے تو ہماری میچ فیس نہیں بڑھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ ایشیا کپ سے ہمارا مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیانا بیگ انجری کی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہیں، فاطمہ ثنا کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہو گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہارڈ ہٹنگ بیٹرز کی کمی ہے، طوبیٰ حسن کو مس کریں گے، خواہش ہے کہ جلد فٹ ہو کر واپس آئیں۔
بسمہ معروف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران صحافی صدف نعیم کی ہلاکت پر اظہار افسوس بھی کیا۔