وزیر آباد(قدرت روزنامہ)وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا . نامعلوم شخص کنٹینر کے نیچے تھا جس نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی .
فائرنگ سے 8 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا . جس کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے تھا . تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے .
شیر کا جگرا ہے میرے لیڈر کا . pic.twitter.com/36AdUVjIHF
— Arslan Baloch (@balochi5252) November 3, 2022
عمران خان کا مارچ ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ گلی سے ایک شخص نکلا اور کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی . موقع پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا . پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے .
ملزم نے عمران خان کا نشانہ لیکر پورا برسٹ فائر کیا . حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول ہر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے .
عمران خان فائرنگ . . .
فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/QzVc7Y2p5x— Ehtesham Ali Abbasi⚔🇵🇰👁 (@ehtashamabbasi) November 3, 2022
سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا . کنٹینر سے بھی اعلان کیا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے .
فائرنگ کے مناظر pic.twitter.com/hUof2PfCYY
— Arslan Baloch (@balochi5252) November 3, 2022
سیکورٹی فورسز نے عمران خان کو کنٹینر سے نکال کر فورا بلٹ پروف گاڑی میں طبی امداد کے لیے شوکت خانم ہسپتال منتقل کر دیا ہے .
فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید،عمرڈار،احمد چھٹہ کوبھی گولیاں لگی ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاموقع نہیں جب لیڈرکوماردیاجاتاہے .
حملہ کرنے والوں میں سے ایک کی وڈیو کیمرے میں ریکارڈ . #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ #PAKvSA #ImranKhan #imrankhanourredline pic.twitter.com/OuqSXMIKxm
— Sultan Tahir 👑 (@suny_why) November 3, 2022
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نے عمران خان کا نشانہ لیا تھا، ہم سب نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی جان بچائی .
Footage of the firing. Assassination attempt on Imran Khan. pic.twitter.com/fmSgI2E8jc
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 3, 2022
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی . انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے .
. .Injured in the assassination attempt on Imran Khan, Senator @FaisalJavedKhan speaks exclusively. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/Fs0vN0P8TP
— ᗩᒪI PTI ksa 🖤 (@ali_raza0077) November 3, 2022