اسلام آباد: فرانسیسی سفیر کی نیول چیف سے ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق فرانسیسی سفیر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیر نکولس گیلے کی نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریقین نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور دو طرفہ بحری تعاون پر بھی گفتگو کی۔