عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی، حالت تشویشناک نہیں، اسد عمر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، حالت تشویشناک نہیں۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہیں، فیصل جاوید کو پیٹ میں گولی لگی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے، حالت فی الحال بہتر ہے، تشویشناک نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، فائرنگ کے وقت میں کنٹینر کے اوپر نہیں اندر تھا۔