گرفتار شخص نوید میرا گارڈ ہے، اسے غلطی سے پکڑا گیا، عالمگیر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ایم این اے عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص میرا گارڈ ہے . جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے عالمگیر خان نے کہا کہ گرفتار ہونے والا شخص نوید میرا گارڈ ہے جسے غلطی سے پکڑا گیا .


عالمگیر خان نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں زخمی احمد چٹھہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے ہیں . واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی ہے، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما بھی زخمی ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں