عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے متعلق کہا ہے کہ عمران خان کو زخمی کرنا شیر کو زخمی کرنے کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، شیر زخمی ہونے کے بعد مزید قوت کےساتھ اپنے شکار کی طرف بڑھتا ہے۔


انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کو تحقیقات میں شامل تفتیش کیا جائے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ملزم کا اعترافی بیان جاری کرنا معنی خیز ہے، واقعے کے بعد حکومتی وزراء کی پَے در پَے پریس کانفرنسز سوالیہ نشان ہیں۔