عمران خان پر ہوئے بزدلانہ قاتلانہ حملے کا جواب پورا پاکستان دے گا، شاہ محمود قریشی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہوئے بزدلانہ قاتلانہ حملے کا جواب اب پورا پاکستان دے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چئیرمین عمران خان پر ہوئے بزدلانہ قاتلانہ حملے کے خلاف آج نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں پرامن احتجاج ہوگا۔


انہوں نے کہا ہے کہ اس حملے کو نہ یہ قوم بھولے گی اور نہ ہم بھولنے دیں گے اور اس کا جواب اب پورا پاکستان دے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی عوام سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مطالبات کی منظوری کے لیے نکلنے کی اپیل کردی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا اہم بیان
ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قوم کی دعاؤں سے اللہ نے عمران خان کو دوسری زندگی بخشی ہے تاہم کارکنان اپنے لیڈر کی اگلی کال کا انتظار کریں اور تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قاتلانہ حملے کے بعد یہ نقاب انہوں نے خود ہی اتار دیے ہیں اور یہ بات واضح ہے کہ ان کو پاکستان اور 22 کروڑ عوام کی پرواہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام عوام اپنے ہردلعزیز لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا بدلہ ضرور لے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکٹری کی جانب سے آج دوپہر بعد نماز جمعہ ملک بھر میں عمران خان پر قاتلانہ حملت کی پیش نظر احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔س حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کی طبیعت بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ گورنر راج نہیں لگا سکتے، ڈرانے کیلئے صرف دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے مطابق ان کو مروانے کی کوشش کی گئی پر اللہ نے ایک بار پھر بچا لیا۔