مادھوری ڈکشٹ کی معروف پاکستانی ڈیزائینر کے لباس میں خوبصورت تصاویر وائرل
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے لیے پاکستانی ڈیزائینر فراز منان نے خوبصورت ساڑھی ڈیزائین کی ہے۔اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فراز منان کی ڈیزائین کردہ خوبصورت ساڑھی کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں مادھوری ڈکشٹ اس ہرے رنگ کی ساڑھی کے ساتھ ہلکے سے میک اپ میں بےحد حسین لگ رہی ہیں کہ مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ایمرلڈ گرین ساڑھی پر پہنی جانے والی نازک جیولری نے مادھوری کی اسٹائلنگ کو مزید نکھار دیا ہے۔اس کے علاوہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی فراز منان کے تیار کردہ جوڑے زیب تن کیے ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا۔