فالج کی صورت میں ظاہر ہونے والی ان علامات سے واقف ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں فالج یا اسٹروک کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اس کی وجہ میں غیرمتوازن غذا کا استعمال، نشہ، غیرمعیاری نیند اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہیں .
فالج کیا ہے؟
فلج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون کی فراہمی کم یا اس میں خلل پیدا ہونے کے سبب دماغ غذائی اجزاء اور آکسیجن سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دماغی خلیات مردہ ہونے لگتے ہیں .


تاہم فالج کو دو اقسام ہیں ان میں سے ایک بلڈ کلوٹ کی وجہ سے شریانوں کے بند ہونے جسے (اسکیمک اسٹروک) کہا جاتا ہے جبکہ دوسری قسم کا فالج خون کی شریان کے پھٹنے یا رسنے جسے (ہیموریجک اسٹروک) کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے . اسی طرح کچھ افراد اپنے دماغ میں خون کے بہاؤ میں عارضی رکاوٹ کی بنا پر بھی فالج کا سامنا کر سکتے ہیں، جسے عارضی اسکیمک اٹیک کہا جاتا ہے . فالج کے نتیجے میں کچھ واضح علامات سامنے آتی ہیں جن کا جاننا آپ کے لیے نہایت ضروری ہے تاکہ آپ ان علامات کو جان کر فوری قدم اٹھا سکیں اور انسانی جان کو بچایا جاسکے .
فالج کی انتباہی علامات:
کبھی کبھی فالج قدرے آہستہ اور ہلکی رفتار سے آگے برھتاہے جس کی علامات اتنی واضح نہیں ہوتی. تاہم ایک ایسا فالج جو اچانک ہو تو اس کی کئی واضح علامات سامنے آتی ہیں جو یہاں بیان کی جارہی ہیں .
اچانک جسم کا بے حس ہوجانا جیسے بازو، چہرے یا پیروں کی کمزوری، خاص طور پر جسم کے ایک طرف یعنی آدھے حصے کی جانب . اچانک کنفیوژن پیدا ہوجانا، بولنے یا سمجھنے میں دشواری کا سامنا کرنا .
دیکھنے میں ایک یا دونوں آنکھوں سے دشواری پیش آنا . چلنے میں اچانک پریشانی کا سامنا کرنا، توازن کا برقرار نہ رکھ سکنا اور چکرآنا . سرمیں کسی وجہ کے بغیر اچانک شدید درد ہونا .
فالج سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر
فالج کا بہترین علاج ان تمام عوامل سے دوررہنا جو فالج کا سبب بنتے ہیں ان میں جو عوامل شامل ہیں وہ یہ ہیں . ہر طرح کے نشے سے دور رہنا
روزانہ ورزش کرنا
پھلیاں، گری دار میوے اور سبزیاں کو زیادہ غذا میں شامل رکھنا . مرغی اور سرخ گوشت کے بجائے سمندری غذا لینا .
چکنائی، چینی اور ریفائنڈ اناج کی مقدار کو محدودکرنا .

. .

متعلقہ خبریں