خلیل الرحمٰن قمر کا ’میرے پاس تم ہو‘ کو کتابی شکل میں پیش کرنے کا اعلان
کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ڈرامہ نگار اور لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشہور ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی پر جلد کتاب پیش کرنے والے ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی کو کتابی صورت میں جلد شائع کیا جائے گا اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کتاب کا ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی کہانی پر لکھی کتاب آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی دو شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون غربت سے تنگ آکر پُر آسائش زندگی گزارنے کی لالچ میں دوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اور اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جس سے اس کی پسند کی شادی ہوئی ہوتی ہے۔
میرے پاس تم ہو publish کیا جا رہا ہے
انشااللہ دسمبر first week تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا
get your copy booked by contacting the publisher Mr Fawad at 03004827500 pic.twitter.com/p7v6khl9HA— Khalil Ur Rehman Qamar (@KrqOfficial) November 2, 2022
اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے تھے اس ڈرامے کو جہاں بےحد مقبولیت حاصل ہوئی وہیں اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم پھر بھی یہ ڈرامہ مداحوں کو بےحد پسند آیا اور آج بھی مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا سیکوئل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔