ریمبو کا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے کیا تعلق؟ کہانی میں نیا ٹوئسٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت اور دست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کا ٹک ٹاکر کے ساتھ کیا تعلق؟ لڑکے اپنے پہلے انٹرویو میں سب بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ نےخواتین میں مزید خوف وہراس پھیلادیا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد مزید ایسے2 واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، رکشے میں بیٹھی لڑکی کی ویڈیو بنائی گئی جبکہ ایک اوباش نے اس کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردی۔
دوسرے واقعہ میں 14 اگست ہی دن خواتین کو پارک میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائر ل ویڈیو کا سراغ لگا لیا، ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میر پو رکی نکلی، آئی جی پنجاب نے ویڈیوکے حوالے سے آئی جی آزاد کشمیر پولیس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ویڈیومیر پور آزاد کشمیر کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کا تعلق گجرات سے ہے جن کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں وہ ان کے خاوند ہیں،اس پر تفصیلی بات کرتے ہوئے ریمبو کا کہناتھا کہ عائشہ کو بہن، دوست سمجھتا ہوں، میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، ہم 2 سال سے ایک ساتھ ہیں۔
ریمبو کا کہناتھا کہ میں شادی شدہ ہوں، عائشہ کی شادی نہیں ہوئی، ہمارے درمیان اور کوئی بات نہیں بس ہم مل کرٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔


واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔ یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

2 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

11 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

17 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

33 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

48 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

55 mins ago