عاشق رسول ؐ ہوں، میرے خلاف سارے کیس سیاسی ہیں،شیخ رشید

عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے،حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں کئی لوگ تھے، سابق وزیر
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عاشق رسول ؐ ہوں، میرے خلاف سارے کیس سیاسی ہیں،عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے،حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں کئی لوگ تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب مجھے یاد بھی نہیں رہتا کون سی عدالت میں میرے خلاف کونسا کیس ہے؟میں عاشق رسول ؐہوں اور میرے خلاف سارے کیس سیاسی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے جن چار لوگوں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے ان میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان پر حملہ جمہوریت اور ملک کے خلاف سازش ہے،حملہ کرنے والا ایک بندہ نہیں کئی لوگ تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے اور اس ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک خاص سوچ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن سوچ اور جمہوریت دشمن سوچ چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے چوآن لائی، لی شو پونگ جیسے لوگوں سے میرے تعلق ہیں،مجھے خصوصی دعوت پر چین بلایا گیا تھا لیکن شہباز شریف نے جانا تھا مناسب نہیں تھا۔