کوئٹہ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

کوئٹہ(قدرت نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے کچلاک میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد اکبر نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد خان زخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مز ید کاروائی جا ری ہے۔