سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی ہے . آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے .


اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہے . جیو لرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہے .
عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 650 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں