کراچی: پولیس نے خواتین سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)عمران خان پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری ہے۔جناح اسپتال موڑ پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے خواتین مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
گلیوں میں منشتر ہونے والے مظاہرین دوبارہ شارع فیصل پر آگئے، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا، شارع فیصل کا جناح اسپتال موڑ سے میٹرو پول جانے والا ٹریک مکمل بند ہوگیا۔شارع فیصل پر احتجاج کے باعث بلوچ کالونی سے نرسری جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
بلوچ کالونی سے نرسری جانے والی سڑک پر ایک لین ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔پولیس کی بھاری نفری اور کارکنان آمنے سامنے آگئے، مسیحی قبرستان کے قریب پولیس کے حصار سے خواتین مظاہرین عائشہ باوانی کالج کی طرف روانہ ہوگئیں۔
پولیس کی بھاری نفری تعینات
سینئر سپرینٹینڈنٹ پولیس ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔عبدالرحیم شیرازی کے مطابق جمشید ٹاؤن کے متعدد ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس تعینات کی گئی ہے جبکہ اس موقع پر ہیڈ کوارٹر سے اینٹی رائٹ کا عملہ بھی ساز و سامان کے ساتھ پہنچا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

15 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

25 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

28 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

39 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

42 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

53 mins ago