سپریم کورٹ؛ عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی . سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کردی .


انہوں نے درخواست میں کہا کہ میرا مؤکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے . یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کیا تھا . سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں