اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے دوست مزاری کی رہائی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے .
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت دوست مزاری کے دادا بلخ شیرمزاری کے جنازے میں شرکت کے لیے پرول آرڈر کے بعد ٹال مٹول کر رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اصرار کر رہی ہے، دوست مزاری کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے .
دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی .
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آبائی شہرروجھان میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی .
واضح رہے کہ میر بلخ شیر مزاری گزشتہ رات طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے .
. .پنجاب حکومت نے دادا کے جنازے میں شرکت کے لئے پرول کے آرڈر جاری کرنے کے بعد معاملے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا ہے . تا حال دوست مزاری صاحب کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی . پنجاب حکومت اسرار کر رہی ہے کہ ان کو بیڑیاں اور ہتھکڑیاں لگا کر قیدیوں والی وین میں لے جایا جائے گا . pic.twitter.com/m3Dw4CGzKW
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 5, 2022