ویرات کوہلی کی جعلی فیلڈنگ کی شکایت کی تھی، کوچ بنگلادیش ٹیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں جعلی فیلڈنگ کی ویرات کوہلی کی شکایت کی تھی۔سری رام شری دھرم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی جو اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں۔
بنگلادیش کے کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، 5 رن سے ہارنا مایوس کن ہے۔
سری رام شری دھرم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے 5 رن سے شکست ہوئی، اس کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔
ورلڈ کپ کے آخری میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
بنگلادیشی کوچ نے کہا کہ ٹیم نے 2 میچ جیتے ہیں، جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجے کا بہت عمل دخل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کل میچ ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

Recent Posts

نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد…

1 min ago

گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو)…

11 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا…

25 mins ago

پی آئی اے کی پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی کراچی سے اسلام آباد…

27 mins ago

خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کا سوشل میڈیا پر تشہیر…

32 mins ago

آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی، سکیورٹی نے باہر نکال دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ )ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے قومی…

42 mins ago