نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کی بجائے نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق حالیہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جن پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی فہرستیں جاری کی گئی ہیں جن پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
پری پیڈ و پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کئے جانیوالے بیلنس سے خودکار سسٹم کے زریعے نوے فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کروائی جائیں گی۔ اگر کوئی صارف سو روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے نوے روپے ایف بی آر کو چلے جایا کریں گے۔
اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ان نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔
نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلیںکام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔
اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک
ٹیلی کام آپریٹرز کو پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے دی جانیوالی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے۔
ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک
ٹیلی کام کمپنیوں نے اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کردی ہیں جبکہ پندرہ ہزار نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھجوادیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی نے نان فائلرز کی سمز بلاک نہیں کی اور انکم ٹیکس جنرل آرڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے۔ ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلا کئے جانے ولی سمز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

Recent Posts

عوام کیلئے خوشخبری،پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں روٹی کی قیمت مزید…

1 min ago

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مراد سعید کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی…

33 mins ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو اتارچڑھاو کے باوجود تیزی رہی، جس…

35 mins ago

فش فارم کے تالاب میں نہاتے ہوئے6 بچے ڈوب گئے

علی پور چٹھہ (قدرت روزنامہ) فش فارم کے تالاب میں نہاتے ہوئے 6بچےڈوب گئے۔ دنیا…

37 mins ago

ایک ادارے کی سیاست میں مداخلت سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، عمر ایوب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایک ادارے کو سیاست میں…

2 hours ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدوار بلوچستان اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے 24 اپریل 2024 کے فیصلے پرعملدرآمد کرانے کے…

3 hours ago