لاہور قلندرز کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا ہے، محمد حفیظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ میرا سفر ختم ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر محمد حفیظ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاندار 4 سالوں میں سیکھنے اور کامیابیوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ گزرے لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
انہوں نے لکھا کہ میری لاہور قلندرز کے ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔