انوشکا شرما نے’خاص دن‘ پر ویرات کوہلی سے’خاص بات‘ کہہ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کردیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا کہ آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر اس پوسٹ کے لیے میں آپ کی بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔
انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے لکھا کہ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ویرات کوہلی کی کچھ مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔
انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔
اہلیہ کی پوسٹ اور اظہار محبت کا بھارتی بیٹر نے فوراً ہی جواب دینا ضروری سمجھا اور انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں انسٹاگرام پر ہی انوشکا شرما کو جواب دیا۔
ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی پوسٹ پر اپنے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔