نڈر عورت کے کردار پر لوگ پہلے سے ہی باتیں گَھڑ لیتے ہیں، ہما قریشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نیٹ فلکس کی نئی فلم ’مونیکا، مائی ڈارلنگ‘ جلد ریلیز ہونے والی ہے . ممبئی میں جاری فلمی کانفرنس میں ہما قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بلند حوصلہ عورت کے متعلق لوگ کس طرح کے خیالات رکھتے ہیں .


انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی باہمت یا پُرکشش عورت کو دیکھتا ہے تو اس کے کردار کے متعلق پہلے سے خیالات گَھڑ لیتا ہے .
ہما کا کہنا تھا کہ نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں، میں تو وسن (پروڈیوسر) کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے مونیکا میں کاسٹ کیا .
اداکارہ نے کہا کہ ہم تو فلم کی شوٹنگ کے دوران خوب لطف اٹھاتے رہے، ہم نے کوشش کی کہ بےباک خاتون کے بارے میں فرسودہ خیالات کو توڑا جائے .

. .

متعلقہ خبریں