کرن اشفاق کا عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد تنقید پر کرارا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ، ماڈل کرن اشفاق نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے عمران اشرف اور کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
ان دونوں کے سوشل میڈیا پر طلاق کے اعلان کے بعد سے ہی کرن اشفاق کو معمول کے مطابق زندگی گزارنے پر سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو ایک وائرل انسٹا ٹرینڈ ’آپ کو کیا؟‘ کا حصّہ بننے کے لیے اپنی ایک دوست کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمیں بہت فخر ہے کہ ہمارے ارد گرد موجود لوگ ہمیں دیکھ کر عجیب سا محسوس کر رہے ہیں‘۔
اس کے علاوہ، کرن اشفاق نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔
اس اسکرین شاٹ میں ایک خاتون صارف کی جانب سے کیا گیا کمنٹ پڑھا جاسکتا ہےکہ ’میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ آپ اپنا گھر ٹوٹنے کے بعد بھی بظاہر کتنی پرسکون نظر آرہی ہیں‘۔
کرن نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ طلاق کے بعد میں مرجاؤں؟‘