عمران خان کے سیکیورٹی گارڈ کو چھ گولیاں لگیں، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں فائرنگ کے دوران عمران خان کے سیکیورٹی گارڈ کو چھ گولیاں لگیں۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اسپیشل سیکیورٹی گارڈ زاہد کو عمران خان پر حملے کے دوران ٹانگ اور بازو میں 6 گولیاں لگیں البتہ یہ معجزہ ہے کہ گولیاں کسی شریان یا ہڈی کو نہیں لگیں۔
اعظم سواتی کیساتھ جو ہوا وہ چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعظم سواتی کی اہلیہ کی پرائیوسی کی مبینہ خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ چادر اور چار دیواری کی اسلامی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستان انسانی وقار، خاندان کی عزت اور چادر و چاردوری کی اسلامی اقدار کی بنیاد پر بنا تھا، اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ان تمام اقدار کی خلاف ورزی ہے۔