بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نلینائی چترا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق 56 سالہ اداکارہ کو ان کے گھر میں دل کا دورہ پڑا اور وہیں انہوں نے آخری سانسیں لیں .

نلینائی چترا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا، وہ 1975 میں فلموں میں آئیں اور ان کی اس فلم میں کمل ہاسن نے بھی کام کیا . تامل فلم سے ڈیبیو کرنے والی چترا نے اس کے بعد ملیالم فلموں میں 1980 اور 1990 کےعشرے کے دوران کام کیا جہاں انہیں خوب پسند کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں