شاداب سابق کپتان شاہد آفریدی کا اعزاز چھیننے کے قریب

کراچی  (قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے . گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں .

سابق کپتان شاہد آفریدی نے 98 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 97 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شاداب خان 81 میچز میں 95 وکٹیں لیکر ان سے محض 3 وکٹ دور ہیں .

. .

متعلقہ خبریں