اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے، دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا . اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ جنرل کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی گئی .

ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ عمران خان کی جان کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے . عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں حملہ ہوا . حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے . حملہ آور کے تحریری اعترافی بیان کو بھی درخواست کا حصہ بنایا گیا ہے .
انتظامیہ کا موقف ہے کہ حملہ آور نے اپنے اعترافی بیان میں مذہبی رجحانات کا ذکر کیا ہے . خدشہ ہے ایسے مذہبی جنونی ریلی میں داخل ہو کر دوبارہ ایسی حرکت کر سکتے ہیں . اسلام آباد میں ایسے شدت پسندانہ واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جن میں سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا قتل بھی شامل ہے .
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں . سیکورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں کہ عمران خان کی جان کوشدید خطرہ ہے . اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی . اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عدالت سے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی .

. .

متعلقہ خبریں