ملک کے دوسرے بڑے شہرسے دن دیہاڑے بچے کے اغواء کی کوشش۔۔بچے نے ایساکیاکام کیاجس پراغواء کارکودبوچ لیاگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹریفک وارڈن نے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بناکرملزم کوگرفتارکرلیا۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہورکے علاقے کالج روڈ پرٹریفک وارڈنز نے بچے کے اغوا کی کوشش نا کام بنادی جب کے بچے کوبازیاب کراکے ملزم کوبھی گرفتارکرلیا۔پولیس حکام کے مطابق پٹرولنگ آفیسر نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کوزبردستی روتے ہوئے بچے کولے جاتے دیکھا۔مشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوارکوروکابچے نے بھی چیخناچلاناشروع کردیا۔

موٹرسائیکل سوارنے موقع پرموٹرسائیکل اوربچے کوچھو ڑ کرفرارہونے کی کوشش کی تووارڈن ظہیرنے ابوبکرنامی موٹرسائیکل سوارکودبوچ لیا۔مبینہ طور پربازیاب ہونے والے بچے کی عمر14سال اورنام محمد موسیٰ ہے جس نے بیان دیاکہ ابوبکر نامی ملزم مجھے زبردستی موٹرسائیکل پرسوارکرکے کہیں لے جارہاتھا۔ٹریفک وارڈن نے بچے اورموٹرسائیکل سوارکومزیدکارروائی کے لیے ٹائون شپ پولیس کے حوالے کردیا۔