عمران خان فوج مخالف بیانات دے کر مودی کو خوش کررہے ہیں، نیئر بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان افواج پاکستان کے خلاف بیانات دے کر مودی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات بھارت کو خوش کرنے کی ایک مہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کے اس قسم کے من گھڑت بیانات کو مسترد کرتی ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے خطرناک عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیت تقسیم و انتشار کا شکار ہو یہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔