عمران خان پر حملہ: پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے عمران خان پر حملے کے خلاف ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 4 اڈا بلی والا انٹر چینج پر احتجاج کیا اور ملتان سے لاہور اور فیصل آباد جانے والا روڈ بند کردیا۔
ضلع رحیم یار میں ظاہر پیر انٹر چینج پر موٹر وے ایم 5 بند کردی جبکہ قومی شاہراہ پر اقبال آباد کے مقام پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی گئی۔
گوجرانوالہ میں چندا قلعہ بائی پاس پر پی ٹی آئی کا احتجاج گزشتہ روز سے جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ادھر بہاولپور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا ۔