چھٹی کے دن شہریوں کیلئے تشویشناک خبرآگئی ۔۔۔!!! پشاور میں31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) شہر میں 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی . نجی ٹی وی چینل کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی .

کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں . . .

متعلقہ خبریں