پاکستان ریلوے کا 5 بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے نے 5بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے نے 5بڑی ٹرینوں کی نجکاری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے (کل) پیرکو ایک اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں 5بڑی ٹرینوں سرسید، فرید، مہران، تھل اور مہر ایکسپریس کی نجکاری کو ختم کرنے کی منظوری لی جائیگی۔